بلوچستان مواقعوں کی سرزمین ،سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جام کمال خان

وزیراعلیٰ بلوچستان سے اینگرو پاکستان کے صدر غیاث خان کی ملاقات، بلوچستان حکومت اور اینگر و پاکستان کے مابین تعاون کے فروغ سے اتفاق کیا گیا

جمعرات 4 جون 2020 00:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اینگرو پاکستان کے صدر غیاث خان نے ملاقات کی ۔اینگرو انرجی کے سی ای او احسن ظفر سید اور ایڈوائیزر برگیڈئیر(ر) طارق قادر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات میں اینگرو پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں زراعت لائیو سٹاک توانائی کے متبادل زرائع اور مائیننگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اینگرو پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان مواقعوں کی سرزمین ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سر مایہ کاروں کی سہولت کے لئے بلوچستان بورڈ آف انسویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو فعال کیا ہے اور سرمایہ کار کمپنیوں کو تما م ممکنہ سہولیات اور ترغیبات فراہم کی جائیں گی ملاقات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بلوچستان حکومت اور اینگر و پاکستان کے مابین تعاون کے فروغ سے اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں