ذاتی معلومات کی شیئرنگ سے متاثرہ افراد ذہنی کوفت کا شکار ہورہے ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

ذاتی معلومات کی شیئرنگ کے واقعات کے بعدن اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرح میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے،پارلیمانی سیکرٹری صحت

جمعرات 4 جون 2020 00:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ذاتی معلومات کی شیئرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثر کسی بھی مرد ، خاتون ، بچوں یا فیملی کی ذاتی معلومات کی شیئرنگ ممنوع ہوگی ، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے بتایا ہے کہ ذاتی معلومات کی شیئرنگ سے متاثرہ افراد ذہنی کوفت کا شکار ہورہے ہیں، اور انہیں امتیازی رویوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ذاتی معلومات کی شیئرنگ کے واقعات کے بعدن اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرح میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سماجی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے کورونا وائرس کوئی ایسی اچھوت وباء نہیں کہ مریضوں کو حقارت سے دیکھا جائے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی کے ڈیسک سے جاری مراسلے میں بلوچستان بھر کی اسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر اسپتالوں اور ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے متاثرین کی پرسنل انفارمیشن کسی بھی طور لیک نہ کی جائے ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ اندرون بلوچستان بہت سی خواتین اورحضرات نے ذاتی معلومات لیک ہونے کی شکایت کی ہے ایسی شکایت کا فوری تدارک ہونا ضرورینبلا امتیاز تمام افراد کو تشخیص اور علاج معالجے کی بااعتماد سروس کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص اور علاج معالجے کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ معاشرتی طور پر یہ باور کرانا بھی ضروری ہے کہ دیگر امراض کی طرح کورونا وائرس بھی ایک بیماری ہے جس سے احتیاط لازم ہے تاہم متاثرہ افراد سے کسی بھی طرح امتیازی سلوک روا رکھنا درست نہیں ہمیں بحیثت باشعور قوم اس بیماری کا ہمت و جرت سے مقابلہ کرنا ہے اور ہم پر عزم ہیں کہ کورونا وائرس کو شکست دیکر عوام کو معمول کان ایک صحت مند معاشرہ لوٹانے میں کامیاب رہیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں