تاجروں کو تنگ کرنا مناسب نہیں ،ضلعی انتظامیہ نے رویہ دوراست نہیں کیا تو شدید احتجاج کا اعلان کریں گے ،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

جمعرات 4 جون 2020 00:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی ،سید عبدالقیوم آغا، میر یاسن مینگل، سعداللہ اچکزئی، حاجی خداے دوست، شاہجہان ترین، ظفر گلستان، انجمن تاجران اوستہ محمد کے صدر وریام بیگ، انجمن تاجران ڈیرہ مراد جمالی کے صدر کامریڈ تاج بلوچ، انجمن تاجران ڈیرہ اللہ یار کے صدر شمن عمرانی، انجمن تاجران سبی کے صدر طارق بنگلزئی و دیگر نے مشترکہ بیان میں اوستہ محمد شہر میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ناروا سلوک اور تاجروں کو 7 بجے سے پہلے دوکانوں کو بند کرنے کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 بجے سے شام 7 بجے تک کا ٹاہم ہے تو 5 بجے سے پہلے کس قانون کے تحت بند کیا جاتا ہے تاجروں کو تنگ کرنا مناسب نہیں اگر ضلعی انتظامیہ نے اپنا رویہ دوراست نہیں کیا تو مرکزی انجمن تاجران بلوچستان شدید احتجاج کا اعلان کریں گے اور اس کے ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اوستہ محمد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں