کوئٹہ میں سمارٹ لاک ڈائون کا پہلاجمعہ، تندور،میڈیکل وجنرل اسٹورز کے علاوہ تمام دکانیں بند

جمعہ 5 جون 2020 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںسمارٹ لاک ڈائون کا پہلاجمعہ تندور،میڈیکل اسٹورز،جنرل اسٹورز کے علاوہ تمام دکانیں بند رہی تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے میں سمارٹ لاک ڈائون جاری ہے جس کے تحت ہفتے میں ایک دن یعنی جمعے کو صوبے بھر میں مکمل لاک ڈائون ہوگی جبکہ دیگر 6دن صبح 9بجے سے شام 7بجے تک کاروبار،دکانیں اور مارکیٹیں کھلی رہیں گی شام 7بجے کے بعد تمام دکانیں بند کی جائیں گی جمعے کو سمارٹ لاک ڈائون کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈائون کی گئی جس میں کوئٹہ شہر میں قائم تمام دکانیں مارکیٹیں اور بازاریں بند رہیں جبکہ صرف تندور ،میڈیکل اسٹوراور پرچون دکانیں اور سبزی فروش کھلے رہیں ترجما ن حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے جمعہ کے روز کوئٹہ شہر میں مکمل لاک ڈائون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تاجر تنظیموں ،دکانداروں کی جانب سے اسی طرح تعاون حاصل رہا اور لاک ڈائون سمیت ایس او پیزپر عملدرآمد کرتے رہیں تو نہ صرف کورونا وائرس کی روک تھام ممکن ہو پائے گا بلکہ حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے اوقات کار میںاضافہ بھی ممکن ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں