صوبہ بھر کے نجی وسرکاری ہسپتالوں میں عوام کا علاج ومعالجہ شروع کیا جائے،مولانا عبدالحق

جمعہ 5 جون 2020 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے نجی وسرکاری ہسپتالوں میں عوام کے علاج ومعالجہ شروع کیا جائے کرونا کے ڈر سے ہر قسم کے علاج پر پابندی انسانیت کے خلا ف گھنائونا جرم ہے ۔ہسپتالوں میں علاج نہ ہونے کی وجہ سے اموات وعوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جس کے ذمہ دارحکومت ہے ۔

فوری طور پر بلوچستان بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جائے تمام ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرزاوربیڈزکا اضافہ کیا جائے کرونا آگہی کی ضرورت اب بھی ہے ۔ڈاکٹرزکو سلیوٹ وتمغہ دینے کے بجائے ان کو سہولیات ومراعات دی جائیں ۔ کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں بنیادی سہولیات تک موجود نہیں ہیں،وزیر اعلیٰ وبائی صورتحال میںسندھ حکومت کو کرپشن سے پاک کریں صوبہ بھر کے تمام اسپتالوں کاماہانہ بجٹ اربوں میں ہے مگر کسی بھی سرکاری اسپتال میں مناسب کورونا وارڈ تک نہیں بنایا گیاانہوں نے کہاکہ کرونا فنڈزمیں بدترین کرپشن ہورہی ہے نہ عوام کو صحیح علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی اور نہ ہی مستحقین کو ریلیف فراہم کیا گیا مگر سرکاری سطح پر ان مدات میں اخراجا ت کروڑوں میں ہورہی ہے جو لمحہ فکریہ اور کرپشن کودوام دینے کی سازش ہے حکومت سطح پر کوئی پوچھ گن نہ ہونے کی وجہ سے کرپشن ختم ہونے کے بجاے مزید تیزی سے بڑھ رہی ہے بلوچستان میں آج بھی کرونا سے زیادہ کرپشن ہے جس نے صوبے کو معاشی سیاسی معاشرتی طور پر بہت زیادہ پیچھے دھکیل دیاہے بلوچستان کے عوام کو خیرات نہیں حق اور علاج کی سہولات تعلیم وروزگار چاہیے حکومت کا کام یہی ہے کہ عوام کوروزگار اورتعلیم، صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے ۔

(جاری ہے)

حکومت وبیورکریسی کو چاہیے کہ موجودہ پریشان کن صورتحال میں عوام پر ذات سے بھی خرچ کریں مگر بدقسمتی سے اب بھی کرونا فنڈزمیں کرپشن کی انتہا کر دی گئی ہے جو کرپشن کی بدترین مثال ہے ۔ دیانت واخلاص کی نئی مثالیں قائم کرنے کی ضرورت ہے عوام کی حالت ابتر وپریشان کن ہے عوام کو امدادوریلیف کی ضرورت ہے این ڈی ایم اے کسی بھی آسمانی آفات کے وقت فعال کیا جاتا ہے اس کے لیے کسی بھی اٹھارہویں ترمیم کی روکاوٹ کی ضرورت نہیں ،وفاقی وصوبائی حکومت دونوں وبائی صورتحال میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہیں بلوچستان کے عوام پریشان حال ہیں اگرکوئی شہری ٹیسٹ کرانا چاہے تو موت کے خوف سے سرکاری اسپتالوں کا رُخ نہیں کرپاتا اور پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی بھاری فیس وصول کی جارہی ہے ایسے میں عوام جائیں تو کہاں جائیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں