جماعت اسلامی کی لیویزفورس کے 102 اہلکاروں کو آٹھ مہینوں سے بقایہ جات ادا نہ کرنے کی مذمت

جمعہ 5 جون 2020 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے بیان میں چمن ضلع قلعہ عبداللہ کے صوبائی لیویزفورس کے 102 اہلکاروں کو آٹھ مہینوں سے بقایہ جات ادا نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اہلکار نو ماہ قبل تعینات ہوئے مگر اب تک حکومت نے نوماہ قبل ان کو اسکیل 5سے ترقی دیکر سکیل 7تو کردیا مگر ان کو مراعات وتنخواہوں میں اضافہ نہیں دیا جارہا ہے ان کی تنخواہوں میں اضافہ تو نہیں کیا جارہا مگر بدقسمتی سے کرونا فنڈزکے نام پر کٹوتی پابندی سے ہورہی ہے جو ان چھوٹے ملازمین کیساتھ زیادتی ہے حکومت فی الفور متعلقہ علاقوں کے لیویز فورس کو بقایہ جات ادا کریں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ان اہلکاروں کے گھروں کے چولے بجھ گیے اوریہ غریب خاندان موجودہ لاک ڈائون میں بدترین مالی پریشان کا شکار ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ ان لیویزاہلکاروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی ہے حکومت کو چاہیے تھا کہ ان اہلکاروں کی اورمالی مددکریں مگر بدقسمتی سے حکومت غریب پریشان حال لوگوں کی مجبوری سے کھیل رہی ہے جو انسانیت کے خلاف جرم ہے حکومت سیاسی جیالوں کے ٹائیگر فورس کے بجائے حکومت کے اپنے ملازمین لیویزفورس کی تربیت کرکے ان سے کام لیا جائے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں امن کے قیام کے سلسلے میں لیویز فورس کی خدمات بہت زیادہ ہے یہ فورس بلوچستان کے رسم ورواج کے آشنا اور عوام کے اعتمادکیساتھ صوبہ بھر میں امن کے قیام سمیت دیگر آفات ومصیبت اور پریشانی میں عوام کی مدد احسن اندازمیں کر رہی ہے عوام کا بھی ان پر اعتماد ہے مگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ان کو خاص اہمیت نہیں دیتی جو ان کی خدمات کیساتھ زیادتی ہے ان فرنٹ لائن پر لڑنے والے لیویز فورس نے لاک ڈائون ورمضان اور عید بہت مشکل سے گزاری ہے اب ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومت ان اہلکاروں کو گزشتہ آٹھ ماہ کے واجبات فی الفور ادا کیا جائے اوران کو سکیل 5کے بجائے حکومتی اعلان کے مطابق گریڈ7کے مطابق تنخواہیں دی جائیں جماعت اسلامی ان مظلوم فورس کے حقوق کیلئے ہر فورم ہر آوازاُٹھائیگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں