سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے شام میں خلیفہ اسلام حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے مقدس مزارات کی شرپسند عناصر کے ہاتھوں بے حرمتی پرشدید مذمت

جمعہ 5 جون 2020 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) جمعیت علما اسلام( نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے شام کے صوبہ ادلب میں خلیفہ اسلام حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے مقدس مزارات کی شرپسند عناصر کے ہاتھوں بے حرمتی پرشدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبروں کی بی توقیری وبے حرمتی نے تمام عالم اسلام وڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانو ں کے جذبات احساسات کو ہلا کررکھ دیاہے لیکن افسوس صد افسوس اسلامی دنیا کے نام نہاد حکمرانوں پر جو اس غیر انسانی عمل پر خامو ش وگونگے بنے ہوئے ہیں ایسے شیطانی حرکت سے فرقہ واریت کوہوا دیا جارہا ہے اور فساد برپا ہونے کی کوشش ہے عالمی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے امن کا قیام نہیں چاہتیں انہوں نے کہا کہ قبروں کی بے حرمتی سے عالم اسلام کو جو صدمہ پہنچا وہ ناقابل برداشت وناقابل معافی جرم ہے اس پرمعافی مانگیں اورجن قبروں کی بے حرمتی کی گئی ان کوواپس تعمیر کیاجائے اور ملوث کونشان عبرت بنایاجائے انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموش سوالیہ نشان ہے اسلامی دنیا اور او آئی سی تنظیم فوری ایکشن لیکر حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی اصل حالت میں بحالی یقینی بنائیں عالم اسلام کے حکمرانوں کے بے حسی اور غلامی سیامت مسلمہ بے بسی، اذیت ناک، انسانیت سوز مظالم کاسامنا کررہے ہیں دنیا کی کونے کونے میں مسلمانوں کیساتھ انسانی تاریخ کے وہ شرمناک مظالم کا ارتکاب کیا جا رہاہے جوناقابل بیان ہے عالمی استعماری قوتوں نیاسلام کیخلاف سازشوں کا ایک طوفان برپا کیاہوا ہے پہر بھی اسلامی دنیا کے حکمران اپنے اقتدار محفوظ وبچانے کی خاطر خاموش ہے لعنت ہے ایسا اقتدارپر جس میں وہ اسلامی دنیا کے مذہبی واسلامی حقوق کے تحفظ کیلئے آوازنہ اٹھاسکیں انہوں نے کہاکہ مسلم حکمران عالم اسلام المناک صورتحال اوربے چینی و اضطرب کی دلدل سے نکلنے کے لیے اتحاد ویکجہتی ناگزیر ہوچکاہے امت مسلمہ حیرت و اضطراب کے اپنی قیادتوں کے طرف دیکھ رہی ہے امت مسلمہ کے حکمران باہمی یکجہتی کو مضبوط کرے اورباہمی اختلافات اور محاذآرائیاں کوپس پشت ڈال کر امت مسلمہ کوان بحرانوں اور مظالم سے نکالنے کے لیے اپنا کردار اداکریںانہوں نے کہا کہ ۔

(جاری ہے)

مذہب کی چھیڑنے سے جان بوجھ کر انتشار پھیلا یا جارہا ہے مسلمانوں جذبات مجروح کرنے اور انتشار پھیلانے سے مزید مشکلات پیدا کرنے کی کوشش ہے اسلامی دنیاکے حکمران خلیفہ اسلام عمربن عبدالعزیز وان کے اہلیہ کے مقبروں کے بے حرمتی وتوہین کیخلاف عالمی فورموں پر آواز اٹھاکر مجرمان انکے پشت پنا ہی کرنیوالے عناصر کوبے نقاب ومجرموں کو اسلمی قوانین کے مطابق عبرتناک سزادی جائیں تاکہ اسلامی امہ میں میں پاء جانے والے غم وغصہ کی لہر ختم ہوسکیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں