جعلی لوکل ڈومیسائل سے صوبے کے باسیوں کا حق چھینا جارہا ہے،رہنماجمعیت علما اسلام (نظریاتی) ضلع کوئٹہ

جمعہ 5 جون 2020 23:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) جمعیت علما اسلام (نظریاتی) ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ،جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی ضلعی کنونیئرمولانا محمد ابراہیم ڈپٹی کنوئینر مولوی رحمت اللہ حقانی تحصیل کچلاک امیر مفتی رحمت اللہ معاون کنونیئر مولاناخیرمحمد معاون کنونیئر مولوی عبدالصمد ودیگر نے کہاکہ جعلی لوکل ڈومیسائل سے صوبے کے باسیوں کا حق چھینا جارہا ہے بیوروکریسی اورمقتدر قوتیں بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کربلوچستان کے نوجوانوں کواپنے حقوق سے محروم کررکھا ہے بلوچستان کے کوٹے پر چاہے وفاقی ملازمتیں ہوں یا صوبائی، جعلی لوکل ڈومیسائل بنوا کر بااثر افراد اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اور میرٹ کی دھوم دھام سے دھجیاں اڑائی جارہی ہے یونیورسٹیوں میں صوبے کے مختلف اضلاع کے کوٹے پر بھی کسی جعلی لوکل بنوانے والوں کے نام سرفہرست آ جاتے ہیں اور حقیقی معنوں میں جن کا حق ہوتا، وہ اس سے محروم رہ جاتے ہیں بلوچستان میں جعلی لوکل و ڈومیسائل کا مسئلہ کئی دہائیوں سے چلتا آرہا ہے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کبھی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک تو ویسے بھی پاکستان کے تمام صوبوں سے بہت پیچھے ہے اگر خیرات میں دئیے گئے کچھ کوٹہ کی مختص سیٹیں ہیں وہ بھی بوگس جعلی دڈومیسائل سے بلوچستان کے کوٹے پر وفاق میں جتنے بھی لوگ پوسٹوں پر تعینات ہیں وہ دوسروں صوبوں کے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو حقوق سے محرومی پر دشمن قوتوں کی ایجنڈہ کوتقویت مل رہی ہے دشمن قوتیں حقوق کے تحفظ کے نام پر خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے اور ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے ملک کے اندر تلخیاں نفرتیں پھیلانے کے لیے راہ ہموار ہوجائے بلوچستان میں ایک بار پھر جعلی ڈومیسائل کی وجہ سے پوری قوم اس کا نقصان اٹھایا جارہا ہے اسکا ازالہ ہونا چاہئے اور مستقبل میں اس بوگس لوکل/ ڈومیسائل کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چائییسب ایک مہینے کے اندر اندر اپنے لوکل و ڈومیسائل کی ویریفکیشن کروائیںحکومت بھی ایک کمیٹی بنا لے جتنے بوگس لوکل و ڈومیسائل بنے ہیں ان سب کی جانچ پڑتال کیا جائے جو جو افسران یا عملہ اس میں ملوث رہا ہو انہیں قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں