ڈاکٹر عنایت اللہ کا اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علما اسلام (نظریاتی) میں شمولیت کااعلان

جمعہ 5 جون 2020 23:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) ڈاکٹر عنایت اللہ نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علما اسلام (نظریاتی) میں شمولیت کااعلان کیا جمعیت علما اسلام( نظریاتی) پاکستان کے مرکزی کنونیئرمولاناعبدالقادرلونی ،ضلعی امیرمولاناقاری مہراللہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی ،مولانانیازمحمد ،مولاناخدائے نظر ،ڈاکٹر عنایت اللہ ،مولانامحمدابراہیم ،مولوی رحمت اللہ حقانی ،حافظ محی الدین ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے ملک امن، سکون، انصاف، اخوت اور مساوات اور ہم آہنگی کا گہوارہ بن جائیگا سیاسی اور اجتماعی معاملات و حقوق میں اسلام کا برابری اور مساوات کا تصور اصول کی روشنی میں واضح کی ہے اورامت مسلمہ کو ایک خودمختار اور باوقار حیثیت دیا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والاریاست آج تک اسلامی نظام کے حوالہ سے عملاکچھ بھی نہیں کیی72سالوں سے ملک پر فرنگی کے فرسودہ نظام مسلط ہونے سے ملک وقوم ہر طف سے مشکلات میں گھسے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمااسلام( نظریاتی) حادثاتی جماعت نہیں بلکہ اکابرین کی جدوجہد کے تسلسل ہے اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا فریضہ سمجھ کر ملک کے سیاسی میدان میں اترے ہیں جمعیت علما اسلام (نظریاتی) نے ہمیشہ اصولی سیاست کی جمعیت (نظریاتی) کاسیاست اس ملک میں امتیاز رہا ہے کہ اقتدار اور مفادات کا حصول کبھی ہدف نہیں رہا ہم نادیدہ قوتوں کے اشاروں پر چلنے والوں میں سے نہیں اور نہ کسی کے مفادات کے لیے اصولوں پرسمجھوتہ کیا ہے نظریاتی سیاسی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کی حقوق کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے بنیادی آئینی و ضروری حق پہنچانے کیلئے ہمہ وقت جدوجہد میں مصروف عمل رہے اور عوام کے احساسات جذبات اور ارمانوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنے کی خاطر اصولوں پر کھبی بھی سودا بازی نہیں کی رینگے اور نہ عوام کی حقوق کی خاطر ایک قدم پیچھے ہٹے ہیں ظلم وستم جبر اور ناانصافیوں کے خلاف ہر فورم پرآواز بلند کی انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی غریب محکوم عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور جمعیت نظریاتی مفاد پرستی شخصیت پرستی کی سیاست کی قائل نہیں اور جو جماعتیں نظریاتی بنیادوں پر وجود میں آتی ہیں وہ ہمیشہ اپنے سفر کو کامیابی کے ساتھ طے کرتے ہوئے منزل مقصود تک پہنچ جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ دین اسلام کے نفاذ اورقائم رکھنے کی ذمہ دارہے اللہ اور رسول کی اطاعت اور اسلامی اصولوں کی پاس داری کی جائے۔

(جاری ہے)

اسلامی سیاست میں وہی لوگ رہنما ہوتے ہیں جوقوم کے صحیح سمت پررہنمائی کرے انہوں نے کہاکہ مفادات اور خود غرضی کے باعث مقتدر قوتوں جمہوریت اورسیاست کویرغمال بناکرنئے نئے لیڈر اور جماعتیں پیدا کرآزمائے جارہے ہیں فکری اور نظریاتی دفن ہورہی ہے اور مغرب زدہ زہین کے جماعتیں ملک میں سیکولر سیاست رائج کرنا چا ہتے ہیں اورمعاشی میدان میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کی پالیسیاں اورسیاست میں جاگیردارانہ نظام نے ملک کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دئیے۔

انہوں نے کہا جمہوریت کے دعویدار بھی اس بات کا برملااعتراف کرتے ہیں کہ ملک میں رائج نظام مسلمہ اقدار کے حصول میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے انہوں نے ڈاکٹر عنایت اللہ اوران کے تمام ساتھیوں کو جمعیت (نظریاتی) میں شمولیت پرمبارکبادیتے تمام مسلمانوں باالخصوص بلوچستان کے باشعورعوام کو دعوت دیاہے کہ ڈاکٹر عنایت اللہ وان کے ساتھیوں کی تقلید کرتے ہوئے جمعیت (نظریاتی) میں شامل ہوکر اپنے حقوق واسلامی نظام کے نفاذکیلئے اس پلیٹ فارم سے جہدوجہدکریں ان شاللہ جمعیت نظریاتی انکے جذبات کی قدر کریگی انہیں کبھی مایوس نہیںکریگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں