مسلم لیگ(ن) کے حقیقی ورکروں کو ہر حال میں اولیت دی جائے گی ،مشترکہ

بدھ 8 جولائی 2020 19:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاویداقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،ذاکر ب نگلزئی،ارباب اقبال ،لیاقت راجپوت،شنو گل،غلام آغا،عمر خلجی،رضا خلجی،نصیب اللہ نے ا پنے مشترکہ ا بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے حقیقی ورکروں کو ہر حال میں اولیت دی جائے گی جارحیت اپنی جگہ لیکن ممکن طور سے پارٹی ٹکٹ کوئٹہ ڈویژن میں ورکروں کو دیا جائے گا آئندہ کسی بے ضمیر بگوڑے لٹیروں کو غداری کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کیلئے نہیں چھوڑا جائے گا پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کیلئے باقاعدہ ایک طرف طریقہ کار وضع کیاجائے گا اب بھی بعض بے ضمیر بگوڑے جنہوں نے نواب ثناء اللہ زہرکے ساتھ دھوکہ کیا ہے پھر پر تول رہے ہیں ایسے بے شرم لوگوں کو کسی صورت شامل نہیں کیا جائے گا انشاء اللہ آنے والا مسلم لیگ(ن) کا ہوگا قائد جمہوریت میاں نواز شریف کا پیغام صوبے اور کوئٹہ ڈویژن کے گلی کوچوں تک پہنچا یا جائے گا لیگی کارکنان ملک سے تمام گند کو صاف کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں