صحت مند معاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا بلوچستان میں پولیو وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ

بدھ 5 اگست 2020 23:24

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر پورا نہیں ہو سکتابلوچستان میں پولیو وائرس سے نمٹنا ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہار زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا ،ا اجلاس میں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر گہنور خان مری نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی اجلاس میں پولیو آفیسر ڈاکٹر شاہ زمان حسنی، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عطاء اللہ مری، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی غلام رسول کھیتران، تحصیلدار عبدالصمد مری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر شفیق زرکون،ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن سلیم زرکون،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) حفیظ اللہ مری،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سعداللہ مری،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (واٹر منیجمنٹ)میر دل ملک مری،ایم ایم ڈی کے غلام قادر مری،ایس ڈی او بی ینڈ آر غلام دستگیر مری،تحسیلدار علی مرتضی مری،ایس ایچ او حق نواز حسنی،یونیسیف کے صدام مری سمیت ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بلوچستان کا وقاراورقوم کے معماروں کا مستقبل وابستہ ہے پولیو کے خاتمے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے بلوچستان سے ہر حال میں پولیو کا خاتمہ کرنا ہے پولیو کی وجہ سے ہمارے بچے مستقل طور پر معذور ہو رہے ہیں اور ہمارا مستقبل خطرے میں ہے پولیو ایک ناسور ہے اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی پولیو جیسے ناسور مرض کا خاتمہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے اور پولیو کے سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے عوام میں شعور اجاگر نے میں علماء سول سوسائٹی اور میڈیا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور بلوچستان کو بہت جلد پولیو فری صوبہ بنائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں