دنیا کی حسین ترین وادی کو بھارت نے انسانی خون سے رنگ دیاہے، سابق صوبائی وزیرمیرطارق محمودخان کھیتران

بدھ 5 اگست 2020 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) سابق صوبائی وزیرمیرطارق محمودخان کھیتران نے کہاہے کہکشمیر جنت النظیر خطہ ہے جسے قدرت نے دل آویزنظاروں سے مالا مال کیا ہے ،کشمیر میں فطرت کی تمام رنگینیا ں بکھری ہوئی ہیں دنیا کی حسین ترین وادی کو بھارت نے انسانی خون سے رنگ دیاہے۔ کشمیریوں کا بہتا خون عالمی ضمیر کیلئے ایک چیلنج ہے۔

مظلوم کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ عالمی برادری بھارتی مظالم پر خاموش کیوں ہے۔مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم کو نظر انداز کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔ان خیالات کااظہارایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیرمیرطارق محمودخان کھیتران نے کہاکہ 5 اگست 370 آرٹیکل کی منسوخی کے بعد قانون کو یکسر تبدیل کرکے بے ضمیر بھارتی حکومت نے مظلوم کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ تھوڑ کر مقبوضہ کشمیری کو بھارت میں نا پاک طور سے شامل کر کے وادی کشمیر میں کرفیو نافذ کر دی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم کبھی بھی کشمیر ی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیر ی عوام حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیں ان کی اس جنگ میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم کشمیری عوام کی اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں