بلوچستان بار کو نسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار کا مشترکہ اجلاس

بدھ 5 اگست 2020 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) بلوچستان بار کو نسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر ہائیکورٹ بار سید باسط شاہ ایڈوکیٹ منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان بار کونسل کے راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کوئٹہ بار کے صدر آصف ریکی جنرل سیکرٹری خوشحال خان کاسی کے علاوہ ہائیکورٹ بار کے نائب صدر ظاہر اچکزئی جنرل سیکرٹری اکرم شاہ فنانس سیکریٹری نذیر ترین ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی جاوید نصیر مینگل رحیم کاکڑ قادر خلجی و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سانحہ آٹھ اگست کے موقع پر پروگرام کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا اجلاس ملک کے موجودہ صورتحال ملک بھر میں کرونہ وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ہر سال جو شہدائے 8 اگست کے مناسبت سے ہر سال جو بڑا اور روایتی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا تھا جس سے ملک بھر کے وکلاء نمائندے شرکت کرتے تھے اب کورونا کی وجہ سے تقریب کو سادہ رکھا جائے گا اور اس دن قرآن خوانی ہوگی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا اور اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے بلوچستان بھر کے وکلاء اپنے بار رومز میں سانحہ آٹھ اگست کے مناسبت سے اپنے اضلاع میں فاتحہ خوانی کریں شہداء کیلئے دعا کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں