بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائزنگ سیکرٹری نعمت اللہ ھوت کی قیادت میں یوم استحصال کشمیریکجہتی ریلی

بدھ 5 اگست 2020 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائزنگ سیکریٹری نعمت اللہ ھوت کی قیادت میں یوم استحصال کشمیریکجہتی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء جناح ایونیوسے سیرت النبی چوک تک نعرہ لگاتے ہوئے جاوید کمپلکس میں ایک جلسہ کا شکل اختیار کیا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نعمت اللہ ھوت و دیگرنے کہا کہ آج اس ریلی کا مقصد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ہندوستان کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ پاکستان کی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، قابض انڈین فوج مقبوضہ کشمیرپر قبضہ کرکے معصوم کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد کرفیو لگا کر کشمیری عوام کی زندگیاں محال کردی ہیں مقررین نے کہا کہ ہین مودی سرکار کے ہر ظلم کے خلاف ہم اپنے کشمیری عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ کہ انسانین حقوق کی تنظیمیں، سول سوسائٹی، برادر ممالک اور عالمی قوتیں کشمیریوں کی حالت زار اور مشکلات کا ادراک رکھیں اور انڈیا کو اس کے مزموم مقاصد سے باز رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں