کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کانگو وائرس کے چھ مزید مر یض سامنے آگئے

جمعرات 6 اگست 2020 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کانگو وائرس کے چھ مزید مر یض سامنے آگئے کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں نو مریض زیر علاج ہیں جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

فاطمہ جناح ہسپتال زرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستا ن کے مختلف علا قو ں سے کانگو وائرس کے چھ مریض سامنے آ گئے کانگووائرس کے مریض کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ اور پشین سے رپورٹ ہوئے ہیں مریضوں میں کوئٹہ سے تین،قلعہ سیف اللہ سے دو اور پشین سے ایک مریض رپورٹ ہوا تمام مریضوں کو فاطمہ جناح ہسپتال کے آئسولیشن وار ڈ میں داخل کردیاگیاہے کانگووائرس کے مریض گزشتہ دو روز کے دوران فاطمہ جناح ہسپتال لائے گئے آئسولیشن وارڈ میں ا س سے پہلے بھی کانگو وائرس کے تین مریض زیرعلاج ہیں کانگو وا ئر س کے پہلے سے زیر علاج مریضوں میں سے دو کاتعلق لور ا لا ئی اور ایک کاکوئٹہ سے ہے کانگو وائرس کے ایک مریض کی حالت تشویشناک اور باقی آٹھ کی حالت تسلی بخش ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں