ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں تمام سیکشنز چیف اور محکمہ کے اعلیٰ حکام کا اجلاس

نئے مالی سال کے آغاز سے ضلعی سطح پر ڈی ایس سی اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اعلی سطحی اجلاس کو پی سی ون کے تناظر میں منصوبوں پر پیشرفت کو یقینی بنارہا ہے، منصوبوں پر کام کے معائنے اور جانچ کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو مزید مربوط بنائیں،عبد الرحمن بزدار

جمعرات 6 اگست 2020 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمن بزدار نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں تمام سیکشنز چیف اور محکمہ کے اعلیٰ حکام کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری پلاننگ غلام فاروق مری، سیکریٹری امپلیمنٹیشن عبداللہ خان، چیف اکنامسٹ غوث بخش مری، ڈی جی ایم اینڈ ای منظور احمد سرپرہ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمن بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں مالی سال 21-2020 کی نئی آسکیمات میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی اشتراک سے گوگل میپنگ میں روزانہ کی بنیاد پر منصوبوں کی مجموعی اعداد و شمار سمیت ان میں کام کی رفتار ، منصوبہ پر کام کرنے والے فرم اور Executing Agency کی تفصیلات، کام کی Authorization، اس میں اخراجات اور ریلیز کیے گئے رقوم ، محکمہ جاتی مانیٹرنگ، منصوبہ پر فزیکل پروگریس ، ٹینڈر اور ورک آڈر سمیت تمام متعلقہ امور کی نگرانی شامل ہو گی جس سے منصوبے کی مکمل جانچ پڑتال اور اس میں کام کی رفتار سمیت کام کی کوالٹی اور معیار کی جانچ بروقت ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے اپنے طور پر تمام بنیادی اقدامات کو یقینی بنایا ہے اس پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ محکموں اپنے طور فوکل پرنسز نامزد کریں گے جو روزانہ کی بنیاد پر اس ڈیٹا کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سمیت متعلقہ حکام کو جمع کروانے کے پابند ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی سطح پر ڈی ایس سی اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اعلی سطحی اجلاس کو پی سی ون کے تناظر میں منصوبوں پر پیشرفت کو یقینی بنارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں پر کام کے معائنے اور جانچ کے لیے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو مزید مربوط بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں