کوئٹہ میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اور جرائم میں اضافہ تشویشناک ہے،جمال شاہ کاکڑ

انتظامیہ سیکورٹی انتظامات کو مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے،سابق اسپیکر

جمعرات 6 اگست 2020 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اور جرائم میں اضافہ تشویشناک ہے ،انتظامیہ سیکورٹی انتظامات کو مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ دنوںدن دیہاڑے جیولر کی دکان پر ڈکیتی کی واردات اور نوجوان کا قتل قابل مذمت ہے یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ کوئٹہ شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے تواتر کے ساتھ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا اور امن وا مان کی صورتحال مخدوش ہے ضلعی انتظامیہ نے اگرچہ ایک طویل عرصے تک شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی ہے لیکن جب سے لاک ڈاون شروع ہوا ہے شہر میں گشت کم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت،پولیس ،ایف سی ،ضلعی انتظامیہ فوری طور پر کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں