& بلوچستان کے معروف گلو کار وفنکار واسو بیمار اور کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں،لیاقت شاہوانی

جمعرات 6 اگست 2020 22:40

qکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معروف گلو کار وفنکار واسو بیمار اور کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے واسو کی مالی معاونت اور علاج ومعالجے کا اعلان کیا ہے آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ان کی خدمت میں چیک پیش کی جائیگی ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز معروف گلو کار واسو کی عیادت اور مزاج پرسی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا لیاقت شاہوانی نے کہا کہ واسو صاحب ہمارے سینئر فنکار اور قومی ا ثاثہ ہے یہ پاکستان کی شان اور بلوچستان کی پہچان ہے کچھ عرصے سے وہ بیمار ہے اور مالی طور پر بھی کسمپرسی کی زندگی گزررہے ہیں گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس کا نوٹس لیا ہے اور واسو صاحب کی مالی معاونت اور علاج ومعالجے سمیت دیگر ضروریات پورے کرنے کا اعلان کیا ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال آج سی ایم سیکرٹریٹ میں خود اپنے دست مبارک سے ان کو چیک پیش کرینگے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں