۔کورونا کیسز میں کمی کے وجے سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا عالمی وباء کے نتیجے میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ جو گزشتہ کئی مہینوں سے سیاسی سرگرمیوں کیلئے بند کردیا گیا تھا اب کورونا کیسز میں کمی کے وجے سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے لہٰذا پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اب معمول کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا اور تمام دوستوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حسب معمول کے مطابق اپنے حاضری اور روابط کو یقینی بنائے دریں اثناء آج پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ اور پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضلعی سینئر نائب صدر ملک مہی الدین لہڑی ،ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ادریس پرکانی، ملک عطاء اللہ مینگل،صدام جتک‘ ظاہر بنگلزئی، سلیم چند اور شبیر احمد مینگل نے ملاقات کی اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر امور پر بات چیت بھی کی گئی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں