ٴقلت آب کے بحران اورگرمی کی لپیٹ میں لوڈشیڈنگ نے عوام کی بدحال کردیا، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی

ؒ عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہے قلت آب کے بحران سے غریب عوام پینے کے پانی کے لئے خوار ہورہے ہیں،ضلع کوئٹہ امیر

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

ت*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘ مولانا محمدابراہیم ‘مولوی رحمت اللہ ودیگر نے کہاکہ پشتون آباد شالدرہ پشتوندرہ نجم الدین روڈ جان محمد روڈ پرقلت آب کے بحران اورگرمی کی لپیٹ میں لوڈشیڈنگ نے عوام کی بدحال کردیا ہے جس کی باعث عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہے قلت آب کے بحران سے غریب عوام پینے کے پانی کے لئے خوار ہورہے ہیں ٹیوب ویل کی خرابی کے بہانے سے درجنوں ٹیوب ویل بند کرکے عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی کے لئے خوار ہوگئے ہیں اور لوگ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہی.

(جاری ہے)

واسا اور ٹینکر مافیا کا گٹھ جوڑ سے عوام مزید رل گئی ہے واسا نے ٹیوب ویلوں کی مرمت اور بحالی کا کام نہ ہونے سے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار کردئیے واسا حکام کوکئی بار کہہ چکے ہیں مگران کے کانوں پر جوں تک نہیں رئینگی تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ٹیوب ویلز بند ہوئے ہیں ایس ڈی او، سپروائزر اور وال مین رشوت کی ملی بھگت سے ڈیریوں کوپانی سپلائی کیا جارہا ہے ایم ڈی واسا صورتحال کانوٹس لیاجائے نوٹس نہ لیاتو حالات کازمہ دار ایم ڈی واسا ہوگا پانی کے حصول میں جان بوجھ کر مشکلات پیدا کیا جارہا ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں