محکمہ تعلیم بلوچستان کا صوبے میں 60ہزار اساتذہ کو کورونا وائرس سے بچائو سے متعلق تربیت دینے کا فیصلہ

پ*پہلے مرحلے میں ایک ہزار ہیڈ ماسٹرز کو تربیت دی گئی ہے جو دیگر اساتذہ کو سینیٹائزیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق تربیت فراہم کرے گا۔ بلوچستان کے 60ہزار سے زائد اساتذہ اور سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم 10لاکھ بچے اور بچیاں ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں گے ،سیکرٹری سیکنڈری تعلیم بلوچستان غلام علی بلوچ کی آن لائن سے گفتگو

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

ن*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے میں 60ہزار اساتذہ کو کورونا وائرس سے بچائو سے متعلق تربیت دینے کا فیصلہ کرلیاپہلے مرحلے میں ایک ہزار ہیڈ ماسٹرز کو تربیت دی گئی ہے جو دیگر اساتذہ کو سینیٹائزیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق تربیت فراہم کرے گا۔ بلوچستان کے 60ہزار سے زائد اساتذہ اور سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم 10لاکھ بچے اور بچیاں ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں گے سیکرٹری سیکنڈری تعلیم بلوچستان غلام علی بلوچ نے آن لائن کو بتایا کہ’’ایک ہزار ہیڈ ماسٹرز کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے جو بعد میں دیگر اساتذہ کو تربیت دیں گے‘ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور یونیسف نے اساتذہ ، عملہ اور طلبا کے لئے اسکولوں کے کھولے جانے کے بعد اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز)تیار کئے ہیں،غلام علی بلوچ نے بتایا کہ "تمام سرکاری اسکولوں میں 10 لاکھ سے زیادہ طلبا کو ایس او پیز کو اپنانے کے لئے تیار کیا جائے گا‘‘توقع کی جا رہی ہے کہ ملک میں تعلیمی ادارے رواں سال 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے وبائی امراض پھیلنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ اسکولوں کے کھولنے کے بعد گرلز گائیڈ ، بوائے اسکائوٹس اور پورا عملہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔ اس وقت بلوچستان میں سرکاری سطح پرائمری ، مڈل اور ہائی اسکولوں کی تعداد 14،000 کے قریب ہے۔ اس سے قبل ایس او پیز سے متعلق تشکیل کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی جس میں سیکنڈری تعلیم ، صحت ، سماجی بہبود ، پی ایچ ای ، کالجز اور ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹریوں اور صحت عامہ کے ماہرین ڈاکٹر ناصر بگٹی ، ڈاکٹر سبینہ بلوچ شامل ہیں نے بنائے گئے ایس او پیز کا جائزہ لیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں