ح* واجبات/بقایاجات جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے،بلوچستان بار کونسل

اتوار 9 اگست 2020 18:50

ئ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) بلوچستان بار کونسل کے واجبات/بقایاجات جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے بلوچستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل کے جاری اعلامیہ میں بلوچستان بھر کے وکلا کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد بلوچستان بارکونسل کے واجبات اور بقایاجات جلد از جلد جمع کرائیں اور اس اعلامیہ سے پہلے بھی کئی مرتبہ پرنٹ الیکڑانک میڈیا اورسوشل میڈیا کے ذریعے بار کونسل کے واجبات اور بقایاجات جمع کروانے کے لیے نوٹسز جاری کیے تھے اور آج آخری مرتبہ بلوچستان بار کونسل بلوچستان بھر کے وکلا جو بلوچستان بار کونسل کے ساتھ انرولڈہیں اورریگولر وکالت کے شعبہ سے منسلک ہیں وہ 30 اگست تک بار کونسل کے واجبات/بقایاجات جمع کروائیں بار کونسل کے واجبات اور بقایاجات جمع نہ کرنے والے وکلا کے نام کسی بھی ووٹر لسٹ میں شامل نہیںہوگا یاد رہے کہ اس سال بار کونسل اور دیگر تمام،بارز، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ بار سبی،تربت ہائیکورٹ بار کوئٹہ بار سمیت تمام ڈسٹرکٹ بارز ایسوسیشن کے الیکشن منعقد ہونگے جس کیلئے ضروری کہ کوئی بھی معزز وکیل بارکونسل کا نادہندہ نہ ہو اور ہر وہ نادہندہ معزز وکیل ووٹر نہیں ہوسکتا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں