لاک ڈائون ختم کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں ،انجمن تاجران بلوچستان

اتوار 9 اگست 2020 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم اغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ دادترین حاجی عاشق اچکزئی حاجی نصرالدین کاکڑ حاجی اسلم ترین سید حیدر آغا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کل حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبہ بھر میں لاک ڈائون ختم کرنے اور تمام کاروبار حسب سابق بحال کرنے کے حکمنامے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت بلوچستان کے مشکور ہیںجنہوں نے سمارٹ لاک ڈان میں بلوچستان کی حقیقی تاجر تنظیم انجمن تاجران بلوچستان کی تجاویز کو اہمیت دی پورے صوبہ میں ہفتہ میں دو دن مکمل لاک ڈان تھا مگر بلوچستان میں ہماری تجاویز پر یہاں ایک دن لاک ڈائون کیا وہ بھی جمعہ کے دن چونکہ بلوچستان میں ویسے بھی جمعہ کو عام تعطیل ہوتی ہے جس سے دکاندار متاثر نہیں ہوئے بیان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم حافظ عبدالباسط کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے صرف واٹس اپ میسج پر ہماری شکایات کا نوٹس لیتے رہے اور بلوچستان کے ان شہروں میں جہاں کانکن جمعے کو خریداری کیلئے آتے تھے ان شہروں میں جمعہ کے بجائے انجمن تاجران کے منشا کے مطابق اتوار کے دن مکمل لاک ڈاون کرکے تاجروں کے دل جیت لئے جس پر ہم ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے انتہائی مشکور ہیں بیان میں کہا گیا کہ لاک ڈائون کے شروع میں ہم سے وعدہ کیاگیا کہ ہم تاجروں اور ریسٹورنٹ مالکان کے تین ماہ کے گیس بجلی کے بل معاف کرینگے اور ان کے ملازمین کو تین ماہ کا راشن دینگے مگر تاحال یہ وعدے پورے نہیں کئے گئے بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ تاجروں اور ریسٹورنٹ کے تین ماہ کے بجلی گیس کے بل معاف کرنے اور ملازمین کیلئے راشن کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں