ً اپوزیشن میں شامل بڑی پارٹیاں لین دین کرتی ہیںبدنامی پوری اپوزیشن کی ہوتی ہے،میرکبیر موجودہ حالات میں اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے ٹیکس فری اور انصاف کی گردان پڑھنے والوں میں رتی برابر بھی شرم نہیں ،نائب صدر نیشنل پارٹی

اتوار 9 اگست 2020 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں شامل بڑی پارٹیاں بغیر مشاورت کے فیصلے اور لین دین کرتی ہیں جبکہ بد نامی کا دھبہ پورے اپوزیشن پر لگتی ہے موجودہ صورتحال سے متعلق اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر پٹرول بم گرا دیا جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ پہلے حکومتیں دو پارٹی سسٹم پر بنتی تھی جبکہ اب تبدیلی یہ آئی ہے کہ اپوزیشن بھی دو پارٹی سسٹم پر مشتمل ہے اپوزیشن میں شامل دونوں بڑی جماعتیں بغیر مشاورت کے فیصلے اور لین دین کرتی ہیں جبکہ بد نامی پورے ا پوزیشن کی ہوتی ہے موجودہ حالات میں اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے ٹیکس فری اور انصاف کی گردان پڑھنے والوں میں رتی برابر بھی شرم نہیں ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر پٹرول بم گرا دیا جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں