ؤپرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں سے متاثرہ 4اضلاع میں امدادی سامان روانہ کر دیا

اتوار 9 اگست 2020 18:51

ہ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کی بارشوں سے متاثرہ 4اضلاع سبی،خضدار،جھل مگسی اور نصیر آباد کے مختلف علاقوں کو امدادی سامان روانہ کردیئے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون کے مطابق بلوچستان میں مون سون کی بار شوں سے متاثرہ اضلاع خضدار، جھل مگسی، سبی ،قلات ،نصیرآباد کے ضلعی ا نتظامیہ کو عوام کی ریلیف کیلئے امدادی سامان بھیجا گیا ہے سامان میں 11سو عدد ٹینٹ،11سو عدد چارپائیاں،11سو عدد میٹرس فوم،11سو عدد کمبل،11سو عدد چٹائیاں،11سو عدد تکیے،11سو عدد جیری کین،11سو عدد سولر بتیاں اور حفظان صحت کے سامان کی 11سو عدد سیٹوں کے علاوہ کچن کے سامان کی 5سو سیٹیں شامل ہیں اس کے علاوہ نصیرآباد ڈویژن کیلئے 4 جبکہ سبی ڈویژن کیلئے پانی کھینچنے والے 2الیکٹرک ڈی پاور سیٹ بھی بھیجے گئے ہیں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل پانیزئی کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پی ڈی ایم اے الرٹ ہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں اپنے متعلقہ اضلاع میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں پی ڈی ایم اے حکام نے مون سون بارشوں کے حوالے سے مختلف علاقوں میں سامان روانہ کردیئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں