ہمیں آزادی جیسی بڑی نعمت کی قدر کرنی چاہیے ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر محمد عمر خان جمالی

جمعرات 13 اگست 2020 16:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر محمد عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ ذمہ دار اور باشعور قومیں آزادی کا احساس رکھتی ہیں کیونکہ آزادی کسی قوم کو قربانیوں کے بغیر نہیں ملتی اور ہمارے آبا ؤاجداد نے قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا، اس لیے اب ہمیں اپنے اسلاف کی نقربانیوں کا احساس ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا آزاد قومیں اپنی آزادی کی قدر کرتی ہیں۔ وطنِ عزیز کی خوشحالی اور ترقی کے لئے پوری قوم متحد ہیں۔ آزادی ایک نعمت ہے۔ پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں آج بھی ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے ۔ہمارا پیارا ملک پاکستان جو کہ ایک آزاد مملکت ہے ۔یہ ملک ہمیں بڑی قربانیوں سے ملا ہے کیونکہ ہمارے بڑوں نے قربانیاں دیکر ملک کو آزاد کرایا ۔یہ ملک ہمارا پیارا ملک جنت نظیرہے جس میں اللہ تعالی ٰنے ہمیں قدرتی نعمتوں سے مالا مال کیا ہے اور ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں