اپنے وطن عزیز کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، یہ وطن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کے بعد نصیب ہوا ہے،ضلعی صدرمسلم لیگ(ن) نوشکی سردار عبدالغفار ساسولی

جمعرات 13 اگست 2020 16:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نوشکی کے ضلعی صدرسردارعبدالغفارساسولی نے وطن عزیز پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے اور ہر وقت اللہ تعالیٰ کی شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ نے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا ہے ہمیں ملک کی سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے اور دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہر قسم کی خطرات سے محفوظ رکھے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن عزیز کے لیے ہر قربانی دینے کے لئے تیارہیں یہ پیارا وطن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کے بعد نصیب ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کے لئے ہمیں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں تاریخی جدوجہد کرنے کے بعد آزاد وطن حاصل کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں