تحریک انصاف صوبہ بھر میں یو م آزادی ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کریں گی،رہنماپاکستان تحریک انصاف بلوچستان بابر یوسفزئی

جمعرات 13 اگست 2020 16:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماسابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہاہے 14 اگست کو پورے بلوچستان میں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف پورے صوبے میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کریں گی، زندہ قومیں اپنا جشن آزادی بھروپر طریقے سے مناتی ہیں، جشن آزادی پاکستان ہمیں ایک زندہ قوم ہونے کا احساس دلاتی ہے، پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہو۔

(جاری ہے)

پاکستان کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دینگیانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں بھارت کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری پاکستان قوم متحد اور تیار ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے دفاع کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے انشاء اللہ کشمیر پاکستان بنے گا ،یوم آزادی کے حوالے سے سابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ 14 اگست کو پورے بلوچستان میں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف پورے صوبے میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کریں گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں