4 اگست مادر وطن سے تجدید عہد کا دن ہے ،سابق وزیراعلیٰ و رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی

جمعرات 13 اگست 2020 16:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے۔پاکستان قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں طویل جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا۔ زندہ قومیں اپنی آزادی کے دن بھر پور طریقے سے مناتی ہیں۔

(جاری ہے)

اب وقت آگیا ہے کہ متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کریں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم نے اپنی آزادی کے 73 سالہ سفر میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں وطن عزیز ایٹمی طاقت ہے اس لئے کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ نوجوان بالخصوص خواتین ملک کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں،14 اگست مادر وطن سے تجدید عہد کا دن ہے اور یہ دن میں اپنے بزرگوں کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے انکی قربانی رہتی دنیا تک یادرہے گی بحیثیت پاکستانی قوم ہمیں اب اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آزادی ایک نعمت ہے جسکی ہم سب کو قدر کرنی چاہئے،14 اگست کو انتہائی جوش وجذبے کیساتھ منا ئیں گے ، ہمارے اکابرین اور بزرگوں نے پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کیاہے اور آزادی کی خاطر جانیں قربان کر دیں ہمیں ان کے نقش قدم پر چل کر ہی ملک اور خاص کر بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں