ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ کا کورونا وائرس اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے لیے بینظیر بھٹو شہید ہسپتال کوئٹہ سینٹر کا دورہ

جمعرات 13 اگست 2020 16:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کورونا وائرس اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہسپتال کوئٹہ میں بنائے جانے والے سینٹر کا دورہ کیا۔ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوارڈینیٹر ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ،ایم ایس محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہسپتال ڈاکٹر نور قاضی ،مرسی کور کے ڈاکٹر سعیداللہ اورانڈس ہسپتال کے خالد کاسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کورونا وائرس کے اینٹی باڈیز کے ٹیسٹ انڈس ہسپتال اور مرسی کور کے تعاون سے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ؂/ مفت سہولت فراہم کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے پانچ سینٹرز میں ہو رہے ہیںجن میں کوئٹہ کے چار سینٹرز سول ہسپتال کوئٹہ، بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ،فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ، بینظیر بھٹو شہید ہسپتال کوئٹہ اور ایک سینٹر لورلائی میں مکمل طور پر فعال ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں