موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے ،فدا علی

سلیکٹڈ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو جھوٹے ،بے بنیاد مقدمات میں پھنسا رہے ہیں، رہنماء پیپلزپارٹی کوئٹہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے سینئر رہنما فدا علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے سلیکٹڈ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں فدا علی نے کہا کہ عمران نیازی اسوقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں نیازی کو پہلے اقتدارمیں آنے کا شوق تھا اب اقتدارجانے کا خوف ہے موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے نالائق اور سلیکٹڈ نالائق حکومت جمہوریت کو بدنام کررہی ہے ملک کو چلانا انکے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عوام کے دلوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکارہوکر پارٹی قائدین پر بے بنیاد الزام تراشیاں کررہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اورانکے حقوق کی حصول کیلئے ہر فورم پر آوازاٹھائی ہے انشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں