بادینی ٹریڈ ٹرمینل کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے ،پاک افغان بارڈر ایریا میں رہنے والے لوگوں کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوں گے، کوآرڈینیٹر بلال خان کاکڑ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے کوآرڈینیٹر بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بادینی ٹریڈ ٹرمینل کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے جس سے پاک افغان بارڈر ایریا میں رہنے والے لوگوں کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوں گے، انہوں نے کہا کہ بادینی ٹریڈ ٹرمینل کے افتتاح کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے بارڈر ایریا میں رہنے والے افراد کے درمیان تجارت کو بھی کافی فروغ ملے گا جس سے نہ صرف لوگوں کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی بلکہ صوبائی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جام کمال خان کی رہنمائی میں ناصرف بین الصوبائی بلکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کا مقصد بلوچستان میں تجارت کا فروغ اور عوام کی زندگی میں معاشی اور سماجی بہتری لانا ہی- انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب کے بعد بارڈر ایریا پر رہنے والوں لوگوں کی معمولات زندگی اور کاروبار پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے تھے لیکن بادینی ٹریڈ ٹرمینل کے افتتاح کے بعد یہ وثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی زندگی، کاروبار اور معاش پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں