ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی محکمہ زراعت تو سیع بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی محکمہ زراعت تو سیع بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ،''لوکسٹ سرولینس اینڈ مینجمنٹ '' کے عنوان سے ضلع مستو نگ میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی یاھیا بلوچ ڈی ڈی اے زراعت توسیع قلات اور مہما ن خاص اعجاز احمد پٹی ڈائریکٹر ذراعت مستونگ اور زاکٹر امان اللہ سالارزء ڈائر یکٹر ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی ، عبدلقادر رند ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن مستونگ اور لوکسٹ کنٹرول ٹیمز،محکمہ لائیو اسٹاک کے افیسر ان نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ میں ٹڈ ی دل سرو لینس اور مینجمنٹ کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا گیا ۔اعجاز احمد نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور شرکاء کو اس تربیتی ورکشاپ میں فیلڑ میں ہونے والے تجر بات اور مشکلات کا حل تلاش کیا جائے گا جوکہ آگے فیلڈ میں مددگار ثابت ہوں نگے۔

(جاری ہے)

یا ھیا بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع قلات نے ضلع میں اپنی کارکردگی ٹڈی دل کے تدارک اور کنٹرول اپریشن کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا اور تربیتی ورکشاپ کے مقاصد اور ضرورت کی اہمیت کو واضح کیا۔

ڈاکٹر امان اللہ سالارزئی ڈائریکٹر ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی نے موضوع کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکاء کو ٹڈی دل کے بارے میں تفصیل اور اس کی زندگی کے بارے میں بیان کیا اور ٹڈ ی دل خلیجی ریاستوں سے پاکستان آیا اس کے لیے موسم بھی موافق تھے اور ٹڈ ی دل یہاں سے پورے پاکستان میں پھیل گئے محمد ثاقب ماہر حشرات نے ٹڈی دل کی زندگی کے مراحل کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا اور شرکاء کو اس کی جسامت اسکے حصے اور ان کی بدلتی حالت اور اس کی پہچان اور اس کے نتیجے میں حکمت عملی اپنانے اسکے ساتھ ساتھ اس کے تدارک اور کنٹرول آپریشن میں کامیابی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں زندگی میں کس وقت اہم ادویات کا استعمال ناگزیر ہے اور اس کی موجودگی کے بارے میں سروے کی اہمیت اور طریقہ اور شرکاء کو اس کی رپورٹ کرنے کے صحیح طریقے سکھانے جس میں e app جسکے ذر یعے آپ کی موجودگی کے بارے میں کنٹرول اپریشن ٹیم کو صحیح جگہ کا علم ہو سکتا ہے ۔

نارمین جاوید صاحب ماہر حشر ات نے ذہر اور اس کے صحیح استعمال کرنے کے طریقے سکھانے جس میں وقت زہر پاشی، ہوا کی رفتار اور رخ اور اس سے بچا و کی تدبیر و طریقے اور تعداد کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔اور آخر میں مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں اس قدرتی آفت سے نمٹنے کی کوشش اور حکمت عملی محکمہ زراعت تو سیع اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہوا اور ٹڈی دل کے تدارک اور کنٹرول کرنے میں آپریشن کا خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی اور شرکاء کو اس تربیتی ورکشاپ سے مزید معلومات حاصل ہوں گی اور اس تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر محکمہ زراعت تو سیع اور ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کو مبارکباد پیش کی۔تربیتی ورکشاپ کے آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں