طلبامیں سیاسی شعور اور جمہوری سوچ پروان چڑھانے کیلئے ہرپلیٹ فارم سے جہد وجہد کرتے رہیں گے،رہنماء جمعیت طلبااسلام

ہفتہ ستمبر 00:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) جمعیت طلبااسلام کے صوبای جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اصغرحریری مرکزی جمعیت طلبااسلام پاکستان کے صدر حافظ سید نور صوبای صدر حافظ نزیراحمد شمشیری نے کہا ہے کہ طلبامیں سیاسی شعور اور جمہوری سوچ پروان چڑھانے کیلئے ہرپلیٹ فارم سے جہد وجہد کرتے رہیں گے سیاسی شعور کے بغیر طلبا اپنے بہتر مستقبل کی سلیکشن نہیں کرسکتی ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمٹ سانس کالج سڈڈی سرکل کے دورے کے دوران پرنسپل سے ملاقات میں کیاانہوں نے مزید کہا کہ مرکزی جمعیت طلبااسلا نے ہمیشہ طلباکے علمی سیاسی اور معاشی حقوق کیلئے آواز بلند کیا اور کبھی بھی طلبا کے حقوق پر خاموشی اختیار نہیں کی انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ طلبا اپنے قیمتی وقت کو تعلیم کے حصول پر صرف کردیں اور بریک ٹام میں سرکل کا حاضری یقینی بنایں تاکہ وہ فارغ اوقات میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو بھی پروان چڑا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کے لیے علم کی حصول لازمی ہے اپنی ہی سیاسی شعور اور سیاسی سرگرمیوں میں لینا ضروری ہیں کیونکہ جن طلبا میں سیاسی شعور کی کمی ہو اور اپنے حقوق کیلئے آواز بلند نہی کر سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اپنے حقیقی مقام کو پہنچ سکتا ہے کیونکہ سیاسی شعور کی عدم فراہمی کی بنا پر حقیقی طلبا کے حقوق پر غیر اور نااہل لوگوں کاقبضہ ہوجا تا ہیں اور وہ آخر کار قابلیت اور ذہین ثبوت کے باوجود ڈگریا ں ہاتھوں میں لیتے در بدر کی ٹھو کریں کھا کر غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتاہیں اور آخر کا وہ ڈگریا ں جلانے پر مجبور ہوجاتا ہے اور انہوں مزید کہا کہ طلبا تعلیم کے حصول کو پہلی ترجیح دیں اور فارغ اوقات میں سٹڈی سرکل میں حاضری یقینی بنائیں اس کے ساتھ وہ اساتذہ اور ادارے کی تعظیم نیزرولز اینڈ اداری کی ریگولیشن پر انتظامیہ کے ساتھ معاونت کویقینی بنائیں اوستاد اور ادارے کا احترام ہر صورت یقینی بنانا ہوگا آخرکا ر انہوں نے وفد کے ہمراہ پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں طلبا کو درپیش مسال سے آگا کیا

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments