بلوچستان کی شاہراہوں کی بندش ،سنگل سڑکوں کی وجہ سے عوام کیساتھ زمینداربھی تباہ وبربادہوگئے ہیں،رہنماء جماعت اسلامی

ہنگامی بنیادوں پر فورٹ منرو شاہراہ سمیت صوبے کی بڑی شاہراہوں کو دورویہ کیا جائے ّبلوچستان کے زمینداروں کے پورے سال کی محنت شاہراہوں کی گھنٹوں بند ش سے ضائع ہوجاتی ہے بلوچستان میں عوام کا کوئی ولی وارث نہیں، عوام مسائل کے گرداب میں پھنس کر رہ گئے،مشترکہ بیان

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی شاہراہوں کی بندش ،سنگل سڑکوں کی وجہ سے عوام کیساتھ زمینداربھی تباہ وبربادہوگئے ہیں بلوچستان وپنجاب کوملانے والی شاہراہ فورٹ منرو کی بارہ بارہ گھنٹے بندش کی وجہ سے زمینداروں کو روزانہ کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے حکومت ہنگامی بنیادوں پر فورٹ منرو شاہراہ سمیت صوبے کی بڑی شاہراہوں کو دورویہ کیا جائے بلوچستان کے زمینداروں کے پورے سال کی محنت شاہراہوں کی گھنٹوں بند ہونے کی وجہ سے ضائع ہوجاتی ہے بلوچستان میں عوام کا کوئی ولی وارث نہیں عوام مسائل کے گرداب میں پھنس کر رہ گئے ۔

جماعت اسلامی زمینداروں ،ٹرانسپورٹرزسمیت ہر طبقے کے مسائل کو اجاگر اوران کے حل کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آوازبلند کریگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زراعت خشک سالی ،بجلی لوڈشیڈنگ ،شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے تباہ ہوگئی حکومت نے عوام زمینداروں کو ریلیف دیانہ ان کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جس کی وجہ سے زمیندار بھی نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں شاہراہیں پہلے سے ٹھوٹ پوٹ کے شکار تھے رہی سہی کسربارشوں وسیلاب نے پوری کردی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ووفاقی حکومت نے زمینداروں ،کسانوں کو نہ بجلی کے متبادل فراہم کرنے کے حوالے سے مدد کیا نہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کر دی نہ زراعت کو ترقی دینے کے حوالے سے ٹھو س منصوبہ بندی وعملی اقدامات کیے گیے بلوچستان کے مسائل دوسرے صوبوں سے بہت زیادہ ہیں زراعت تباہ ،انڈسٹری نہ ہونے کے برابر ،بے روزگاری انتہا پر،کرپشن عروج پر اور حکومتیں عوام کے بجائے وزراء کے مسائل حل کررہے ہیں ۔

وفاقی حکومت کو بلوچستان سے کرپشن ختم کرکے عوام کے سلگتے اجتماعی مسائل حل کرنے پر فوری وخاص توجہ دینا چاہیے عوامی مسائل روزبروزبڑھ رہی ہے ۔حکومت عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ۔کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں زمیندارسمیت ہر طبقے مسائل وپریشانیوں کے شکار ہیں کروناحکومتی نااہلی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی بے روزگاری انتہا کو پہنچ گئی ہے جماعت اسلامی اس ظلم نااہلی کے خلاف ہر فورم ہر آوازبلند کر یگی تاکہ عوامی مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوجائیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں