موجودہ حکومت سابقہ ناہل حکومتوں کا تسلسل، مالی ، اخلاقی و نظریاتی کرپشن میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا، بشیر احمدماندائی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمدماندائی نے کہاکہ موجودہ حکومت سابقہ ناہل حکومتوں کا تسلسل ہے موجودہ حکومت میں مالی ، اخلاقی و نظریاتی کرپشن میں کمی کے بجائے اضافہ ہواجماعت اسلامی نے زینب الرٹ بل میں ترمیم پیش کی کہ پھانسی کی سزا ہونی چاہئے، مگرکسی جماعت نے ساتھ نہیں دیابدقسمتی سے حکمران پارٹیاں غفلت ونااہلی کا شکار ہیں ہر طرف اندھیر نگری ،بدعنوانی کا راج ہے جس کی وجہ سے ہمارے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے ۔

مسائل کا حل اسلامی نظام دیانتدار حکمرانوں میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈیر ہ مرادجمالی میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اس صورت عظیم بنائے گا جب یہاں اللہ کا نظام قائم ہو گا۔

(جاری ہے)

عوام حکمرانوں کے دین پر چلتے ہیں آج حکمران ٹھیک ہو جائیں تو معاشرہ ٹھیک ہو جائے گاملک میں خوشحالی اور نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے جس کے لئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

ملک میں لاقانونیت کی وجہ سے عوام کی جان ومال عزت وآبرومحفوظ نہیں بدقسمتی حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ہماری نئی نسل تباہ اور مستقبل تاریک ہے۔ملک کے عوام کو انصاف اور حقوق کا تحفظ چاہیے ملک کے مسائل کا حل اسلام کی حکمرانی ہے۔جماعت اسلامی عوام کو منظم کر کے ملک سے ظلم کا خاتمہ کریں گے احتساب کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جارہاہے کوئی احتساب نہیں ہر طرف اب بھی لوٹ مار جاری ہے حکمران عوام کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

ورلڈ بنک ، آئی ایم ایف ، ایف اے ٹی ایف کی غلامی پر پی ٹی آئی ، پی پی پی اور مسلم لیگ متفق اور متحد ہیں ۔ ایف اے ٹی ایف کی غلامی کی خاطر اکثریت اور منحرفین کی مدد سے پارلیمنٹ میں قانون سازی کر لی گئی لیکن جو قانون آئین ، قومی وقار ، خود داری کے بجائے ریاستی دبائو کی بنیاد پر بنایا جائے ، وہ ناقص اور بد نیتی پر مبنی قانون سازی کہلاتی ہے ۔

اکثریت خرابی ، تباہی اور غلامی پر آمادہ ہو جائے پھر بھی اصول تبدیل نہیں ہو پی ٹی آئی حکومت نے سماجی ، انتظامی ، سیاسی ، اقتصادی اور قانون سازی کے محاذ پر پوری قوم کو مایوس کیا ہے ۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے صاف ستھری ، بااعتماد ، خود دار اور باوقار سیاست اور جمہوریت کی ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی حالات ، فرسودہ نظام اور متعفن سیاسی چال بازیوں سے بے زار عوام کو منظم کرے گی ۔ خود انحصاری ، خود اعتمادی اور اسلام کی حکمرانی ہی بحرانوں کا حل ہے ۔ عوام کو تعصبات ، فرقہ واریت کی آگ میں کھڑا کر کے عالمی اسٹیبلشمنٹ گریٹ گیم کے تحت حکومت پاکستان کا بازو مروڑ کر اپنے مقاصد حاصل کر رہی ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں