پی ایم ڈی سی اور پی ایم سی بل کی منظوری ملک کے میڈیکل/ڈینٹل پروفیشنلز کیلئے سیاہ ترین دن ہے ،سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

تمام صوبوں سے ینگ ڈاکٹرز کے چیپٹرز سے مشاورت کے بعد اس ناروا عمل کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز کیا جائے گا،بیان

ہفتہ ستمبر 00:13

-کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کی تحلیل اور پاکستان میڈیکل کمیشن (PMC) بل کی منظوری ملک کے میڈیکل/ڈینٹل پروفیشنلز کیلئے سیاہ ترین دن ہے حکومت نے سراسر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے من پسند لوگوں کو مسلط کرنے کیلئے جو مشترکہ سیشن میں پاکستان میڈیکل کمیشن بل منظور کرلیا ہے جسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جہاں دنیا بھر میں لائسنسنگ اتھارٹیز اور ریگولیٹری باڈیز باقاعدہ طور پر منتخب شدہ افراد پر مشتمل ہوتی ہیں وہاں پاکستان میں محض پرائیویٹ مافیاز کو سپورٹ کرنے کیلئے شعبہ میڈیکل/ڈینٹل کو تبائی کے دہانے پر پہنچانے کا آغاز کرلیا گیا ہے،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں انتخابات کروا کر تمام صوبوں کے پروفیشنلز کو نمائندگی دینے کے بجائے حکومت نے من پسند لوگوں کو شعبہ میڈیکل/ڈینٹل پر تھوپنے کیلئے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی منظوری دی ہے،چیئرمین نے کہا کہ یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ شعبہ میڈیکل/ڈینٹل کو تبائی سے بچانے کیلئے ملک بھر سے منتخب نمائندوں نے اپنا حق ادا نہیں کیا چیئرمین سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے واضع ہوگیا ہے کہ پرائیویٹ مافیاز کیلئے راہ ہموار کرنے اور ملک میں شعبہ میڈیکل/ڈینٹل کو مکمل طور پر تبائی سے ہمکنار کرنے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں جسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا، چیئرمین سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے مزید کہا کہ تمام صوبوں سے ینگ ڈاکٹرز کے چیپٹرز سے مشاورت کے بعد اس ناروا عمل کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز کیا جائے گا

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments