کوئٹہ پریس کلب کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے ،ملک امجد عزیز

جلد ہی سنیئر اسپورٹس رپورٹرز، کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی جائیگی ،ایشیاء اسپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل و دیگر کی گفتگو

اتوار 20 ستمبر 2020 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) ایشیاء اسپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ملک امجد عزیز اور بلوچستان اسپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے سنیئر رہنماء حاجی محمد اجمل نے کوئٹہ پریس کلب کو 50سال مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ پریس کلب کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے جلد ہی سنیئر اسپورٹس رپورٹرز، کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی جائیگی ۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب نے 50سالوں کے دوران مثبت انداز میں مسائل کو اجاگر اور غیر جانبدادی کا مظاہر ہ کیا ہے پریس کلب کی 50سالہ کارکردگی اور بہترین معیار برقرار رکھنے پر تمام عہداروں اور ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب نے گولڈن جوبلی تقریبات میں کھیلوں کے مقابلے کروا کر صحافیوں کے لئے انتہائی مثبت اقدام کیا ہے جسے اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن سراہتی ہے امید ہے کہ ایسی مثبت سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایشیاء اسپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن جلد ہی سنیئر اسپورٹس رپورٹرز، کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کریگی جس میں احسن کارکردگی دیکھانے والوں کو انعامات اور یادگاری شیلڈز سے نوازا جائیگا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں