کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہونیوالے بیڈمنٹن کے مقابلے اختتام پذیر،شہزادہ ذوالفقار نے میدان مارلیا

اتوار 20 ستمبر 2020 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہونے والے بیڈمنٹن کے مقابلے اختتام پذیرشہزادہ ذوالفقار نے میدان مارلیا میر سلام جوگیزئی رنر اپ رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہونے والے بیڈمنٹن کے مقابلے اتوار کو دوسرے روز بھی ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں جاری رہے جن میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، مقابلوں کے اختتام پر شہزادہ ذوالفقار چیمپئن ،میر سلام جوگیزئی رنر اپ قرار پائے جبکہ راشید سعید چوہان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں