گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی انتخابات میں حبیب الرحمن مردانزئی بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے

اتوار 20 ستمبر 2020 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی انتخابات میں حبیب الرحمن مردانزئی بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے چیئرمی الیکشن کمیٹی پروفیسر آغا زاہد اور رکن عبدالمالک کاکڑ اورداد محمد بلوچ کی نگرنی میں اتوار کی دوپہر 2بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے مقررہ وقت تک اساتذہ دوست پینل نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی کے مطابق آئندہ دو سال کیلئے حبیب الرحمن مردان زئی بلامقابلہ صدر ،حاجی عبدالواحد کھوسہ سینئر نائب صدر،محمد خان نوشیروانی نائب صدر،محمد انور ملازئی جونیئر نائب صدر،عالیہ مینگل نائب صدرخاتون،حفیظ عیسیٰ زئی سیکرٹری جنرل ،جمیل الدین ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،محمد صدیق مشوانی سیکرٹری اطلاعات ،نواب خان سیکرٹری مالیات،،مختاراحمد شکرانی سیکرٹری سپورٹس ،میر ہزار خان مری جوائنٹ سیکرٹری،مرتضیٰ محمد شہی سیکرٹری ہیڈآفس ،حوربی بی سیکرٹری خاتون ،عبدالرشید بلوچ آڈیٹر جنرل،نورجان شان رند چیئرمین ،مومن خان ترین وائس چیئرمین ،محمد یونس کاکڑ چیف آرگنائزر ،خادم حسین ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیٹی پروفیسر آغا زاہد ،عبدالمالک کاکڑنے گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب عہدیدار اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردارادا کریں گی۔ اس موقع پر نومنتخب صدر حبیب الرحمن مردانزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام کابینہ بلامقابلہ منتخب ہوئی ہے یہ نفرت اور تفریق پھیلانے والوں کی شکست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام کونسلرز نے ہمیں منتخب کرکے ایک بھاری ذمہ داری ہم پر عائد کی ہے ہم واضح کرتے ہیں کہ اساتذہ کے اجتماعی مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پرانکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں