اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان کا موقف پوری قوم کا ترجمان ہے، اس پر مکمل عمل درآمد ہی سے پاکستان بچ سکتا ہے،مولانا عبدالوسع ودیگر

بے توقیر اور جعل ساز حکومت کے خاتمے کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے ۵ امید ہے اب تمام جمہوری جماعتیں قوم کو موجودہ حکومت سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گی،مشترکہ بیان

اتوار 20 ستمبر 2020 21:30

ذ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالوسع صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت کاموقف پوری قوم کا ترجمان ہے اس پر مکمل عمل درآمد ہی سے پاکستان بچ سکتا ہے ملک کو مسلسل تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کو مزید رعایت دینا قومی جرم ہوگا اس حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عوام کو اعتماد دلانے کیلئے میثاقِ ملی اور فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور تمام اپوزیشن جماعتوں کا باقاعدہ ڈھانچہ ہونا چاہئیے تاکہ کٹھ پتلی حکومت کو مزید مصلحت سائے تلے وقت نہ دیا جائے اور حکومت کے دوسالہ جعلی آئین سازی وترمیم ، کئیے جانے والے فیصلوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے بے توقیر اور جعل ساز حکومت کے خاتمے کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئیے انہوں نے کہا اس ملک کی تعمیر وترقی میں ہماری طویل جدوجہد اور قربانیاں شامل ہیں یہ ملک کب تک لوگوں کی عیاشیوں اور کرپشن کا سامان ہوتا رہے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں دبا اور جبر کے ذریعے قانون سازیاں ہورہی ہیں اس کا فوری طور پر راستہ روکنا چاہئیے انہوں کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی بڑی جماعتوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کے عوام کی معاشی بدحالی بے روزگاری اور تنگدستی کے ساتھ ملک کی صفر معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان اقدامات کی جانب قدم اٹھانے ہوں گے کہ جس میں ملک وملت اور تمام اداروں کا وقار اور عزت ہو اس سلسلے میں موثر کردار ادا کرنے کیلئے ملک کے تمام اہم شعبوں تاجر برادری، وکلا فورمز، صحافی برادری، ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز، اساتذہ تنظیموں، مزدور یونینزسمیت پوری قوم کو یکجا کرنا ہوگا اس سلسلے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ایک اشارے پر جمعیت کے تمام ماتحت حلقوں کی ہر حوالے سے تیاری مکمل ہے انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی تقریر کو بلیک آٹ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین آمریت اور غیر جمہوری عمل قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کٹھ پتلی حکومت اور ان کے گماشتے جمعیت علما اسلام کے روشن اور واضح موقف کی روشنی کا سامنا کرنے کی بجائے چینلز کو’’بلیک آٹ‘‘کرکے قوم سے حقائق چھپانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کی منشا کے بغیر فیصلے ہمیشہ ناپید ثابت ہوئے ہیں سیاسی اور جمہوری دنیا میں میں قوت کی وجہ دلیل مانی جاتی ہے جمیعت کی مدلل سیاست پوری قوم اور جماعتوں کے لئے مشعل راہ ہے جمعیت ہمیشہ ملک اور قوم کیکے مفاد میں فیصلے کرتے آئی ہے ہم نے ہمیشہ دبا اور جبر کو مسترد کر دیا ہے جمعیت علما ء اسلام پورے پاکستان میں احتجاج کو منظم انداز میں شکل دینے کیلئے پہلے کی طرح ایک بر پھر قوم کی آواز بننے جارہی ہے صوبائی امیر نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان نے صوبے کے طول وعرض میں تربیتی پروگراموں کا آغاز کیا ہے اس سے کامیاب بنانے کیلئے کارکن دن رات ایک کرکے محنت کریںکیوں کہ یہ سرگرمیاں جماعت کی فعالیت اور عوام میں پھیلنے کا بڑا ذریعہ ثابت ہوں گی جمعیت علما اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام پورے صوبے میں سرگرمیوں میں عوام کی دل چسپی سے ظاہر ہورہا ہے کہ عوام کی نظریں صرف جمعیت علما اسلام پر مرکوز ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہردور میں عوام کی فلاح وبہبود اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب تمام جمہوری جماعتیں قوم کو موجودہ حکومت سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں