ٴجمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ، تربیتی کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

اتوار 20 ستمبر 2020 21:30

ظ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی صدارت میں بسلسلہ یکم اکتوبر کونے والے تربیتی کنونشن منعقد ہوا جس میں کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پورے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد معززین علما تاجر برادری قبائلی عمائدین کو دعوت نامے جاری کیئے گئے اور تمام یونٹوں میں پبلسٹی اشتہار تقسیم کئیے گئے اجلاس میں د یگر اہم فیصلے کئے گئے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے امرا ونظما کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام ایکم عظیم الشان تربیتی کنونشن کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرے کنونشن کو کامیابی سے ہمکنار کرے کارکن اپنے صفوں میں وحدت پید ا کر کے حقیقی اسلامی جمہوری انقلا ب کے لئے خود کو تیار رکھے اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی روزی خان مولانا مولانا حکیم حبیب اللہ بڑیچ مولانا مفتی عبدالسلام رئیسانی مولانا عبدالغفور مدنی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ مسعود احمد مولانا حافظ عبدالحق حقانی محمد شاہ لالا مولانا حافظ سراج الدین حاجی ولی محمد بڑیچ سکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد معاون سکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لا نگو ناظم مالیات میر سرفراز احمد شاہوانی حافظ محمد عارف شمشیر سالار حافظ مجیب الرحمن ملا خیل حافظ سعد اللہ مولانا مفتی ابوبکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ ایکم اکتوبر کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے گی جمعیت ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے امرا ونظما اپنے اپنے حلقوں کی مجلس عاملہ مجلس شوری کے اراکین کے شرکت کو ہر صورت میں یقینی بنائیں یونٹوں کے امرا ونظام اپنی زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کہا کہ ایکم اکتوبر کو جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام عظیم الشان تربیتی کو مثالی بنانے کے لیے کردار ادا کر ے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ نے ایکم اکتوبر کو تربیتی کنونشن اور 25 اکتوبر کو کوئٹہ عظیم الشان ختم نبوت صلی اللہ علیہ و سلم کے تیاریوں کے سلسلے میں ضلع بھر کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کا تفصیلی دورہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کسی صورت میں مملکت خدا داد پاکستان میں مغربی ایجنڈے کو مسلط ہونے نہیں دیں گے ملک کو فحاشی عریانی کے طرف دیکھلا جارہا ہے نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے دور کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کسی صورت میں ملک کی اسلامی شناخت اور سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ پریس ریلیز میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا سید عبدالستار شاہ قاری مہراللہ ود یگر ضلعی قائدین 24 ستمبر بروز جمعرات دو بجے بمقام مدرسہ فرقانیہ ولی جیٹ جمعیت علمائے اسلام مولانا عبیداللہ سندھی یونٹ کلی سردہ کے زہر اہتمام عظیم الشان ختم نبوت صلی اللہ علیہ و سلم کا نفرنس سے خطاب کریں گے بیان میں جمعیت علمائے اسلام سریاب کے تمام یونٹوں کے امرا ونظام سے کہا کہ وہ 24 ستمبر بروز جمعرات ختم نبوت صلی اللہ علیہ و سلم کا نفرنس کی کامیابی کیلئے بھرپور شرکت یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ 22 ستمبر بروز منگل تین بجے ظہر بمقام لالا بادیزئی ہاوس میں جمعیت علمائے اسلام کے سوشل میڈیا ورکرز کی ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جسمیں ایکم اکتوبر کو جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زہر اہتمام عظیم الشان تربیتی کنونشن اور 25 اکتوبر کو کوئٹہ کے سرزمین پر تاریخ کا سب سے بڑا ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم کا نفرنس تیاریوں پر غور خوض کیا جائے گا سوشل میڈیا کے اجلاس کی انتظامات مکمل کر لیا گیا ہے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد معاون سکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی سابق کونسلر میر فاروق لا نگو نے اجلاس کے جگہ کا معائنہ کیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی انہوں نے مزید کہا کہ 23 ستمبر بروز بدھ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سیکرٹری اطلاعات کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے تمام یونٹوں کے امرا ونظام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے یونٹوں کے سیکرٹری اطلاعات کے شرکت کو اطلاعات کے اجلاس میں یقینی بنائیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں