ئ*جعلی ڈومیسائل پرحکومت سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہے ہیں،سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی

اتوار 20 ستمبر 2020 23:20

ّکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی ‘عبدالغنی موسیٰ خیل و دیگر نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل پرحکومت سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہے ہیں اور جعلی ڈومیسائلوں کے خلاف اب تک ایسے اقدامات نہیں کئے گئے کہ جس سے بلوچستان کے عوام کو اپنے آئینی حقوق مل جائے اورتمام لوکل و ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کرے اورکمیٹی کے ذریعے بلوچستان کے کوٹے پر وفاق میں جتنے بھی لوگ پوسٹوں پر تعینات ہیں ان سب لوکل و ڈومیسائل کی ویریفکیشن کروائیں اورجعلی ڈومیسائل پرجو افسران یا عملہ اس میں ملوث رہا ہو انہیں قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے مستقبل میں لوکل اور ڈومیسائل یا پرمیننٹ ریزیڈنشل سرٹیفیکیٹ بنوانے کیلے بلوچستان اسمبلی ایک بل پاس کرکے اس سارے پروسس کو واضح کرے تاکہ جعلی ڈومیسائل بند ہوجائے انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل سے ہمیشہ بلوچستان کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاگیا ہیجعلی ڈومیسائل سے بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہوئی بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی ملازمتیں ہوں یا صوبائی، جعلی لوکل ڈومیسائل بنوا کر مقتدر قوتوں نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے پھرتے ہیں۔ بیروزگاری کی وجہ سے نہ صرف اپنی ڈگریاں جلانے پر مجبور ہوئے بلکہ پہاڑوں کے چلیجانے پرمجبورکئے انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل سیصوبے کے حقوق پر غاصبانہ قبضہ کرچکے ہر ضلع میں سینکڑوں لوکل و ڈومسائل جعلی ثابت ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وفاقی سمیت صوبائی ملازمتوں کے کوٹے پر ہزاروں کے تعداد میں جعلی ہوسکتی ہے جبکہ بلوچستان بھر میں لاکھوں کی تعداد میں جعلی لوکل ڈومیسائل ہولڈرز کو بلوچستان کے کوٹے پر تعینات کیاگیاہے بلوچستان میں جعلی لوکل و ڈومیسائل کا مسئلہ کئی دہائیوں سے چلتا آرہا ہے بلوچستان کولاوارث سمجھ کرغیر مقامی افراد کو مسلط کی گئی ہے جبکہ مقامی لوگ تیسرے درجے کے شہری کے طور پر زندگی گزار رہے ہے صوبائی حکومت نے ہردور میں اقتدار اور مفادات کی خاطر نااہلی اور غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہیچیئرمین نیب کی جانب سے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بلوچستان کے کوٹے پر بھرتیوں پرنوٹس بھی لیا گیا لیکن جعلی ڈومیسائل پر بلوچستان کیجعلی بھرتیوں کاعمل نہ رک سکا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ کی بنیاد پرمقامی لوگوں کی تعیناتیاں کرے تو صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گا اور نوجوانوں میں پائی جانیوالی مایوسیاں دور ہوسکتی ہیں اوروفاقی حکومت کو جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بلوچستان کے کوٹے میں بھرتیوں کو بھی روکنا ہوگا تاکہ بلوچستان سے بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں