ضلع لسبیلہ میںپولیو مہم کا افتتاح

پولیو مہم کا افتتاح ڈی ایچ کیو سول ہسپتال اوتھل میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے فیتہ کاٹ کر کیا

پیر 21 ستمبر 2020 22:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) ملک بھر کی طرح ضلع لسبیلہ میں بھی پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا،پولیو مہم کا افتتاح ڈی ایچ کیو سول ہسپتال اوتھل میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے فیتہ کاٹ کر کیا،جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے بھی پلائے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لئیے حکومت موثر اقدامات اٹھارہی ہے،انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے ہم سب کو مل کر قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کی ذمہ داری پوری کرنی ہے،اس موقع پر DHOلسبیلہ ڈاکٹرآصف انور شاہوانی نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تقریبا ایک لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سو چھ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے محکمہ صحت لسبیلہ کی ٹیمیں ضلع ہذا کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اپنا ٹارگٹ مکمل کریں گی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ان میں موبائل 332 , ٹرانزنٹ پوائینٹ 17 اور فکس سینٹر 35 شامل ہیں انہوں نے پولیو مہم کے دوران ایریا انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کڑی نگرانی رکھیں غفلت برتنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی والدین کو چائیے کہ وہ گھر گھر آنیوالی پولیو کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے بچوں کی زندگی بچانے کے لئے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اگر کہیں کوئی بچہ یا علاقہ رہ جائے تو قریبی مرکز صحت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسئین ایری گیشن لسبیلہ نثار احمد بلوچ،ایکسئین پی ایچ ای عمران اکبر، تحصیلدار اوتھل عبدالسلام،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اوتھل عرفان گچکی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں