یکم اکتوبر کوکوئٹہ میں عظیم الشان تربیتی کنونشن اور25 اکتوبر کو پر مولانا فضل الرحمن کی بلوچستان آمد سے سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہونگے، رہنما جمعیت علما اسلام

پیر 21 ستمبر 2020 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ سوشل میڈیا کے ایکٹویسٹس رہنماوں محمدعباس خان اچکزئی حافظ علاو الدین سجاد مولوی نصیب اللہ مختار مولوی نصیب اللہ حقمل حافظ ظہور احمد ھنوی عمران اللہ کاکڑ مولوی جانان مسعود محمدانس حیدری محیب اللہ مخلص آمین اللہ مسلم یار محمدطاہرانصاری حافظ عبدالرحمن خیالی سعداللہ مہمند قیام الدین انعام کاکڑ حماس خان امداد اللہ دلشاد حافظ جمیل ترابی نے کہا کہ یکم اکتوبر کوکوئٹہ میں عظیم الشان تربیتی کنونشن اور25 اکتوبر کو بلوچستان کے سرزمین پر قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن کی آمد سے بلوچستان کی سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست متعارف کروایا ہے اور جمعیت علمائے اسلام پاکیزہ معاشرے کی قیام کے خواہاں ہیں صالح معاشرے کی قیام کے لئے سوشل میڈیا کی ہر فرد نے جمعیت علمائے اسلام کے بازو بن کر دار ادا کر نا ہوگا شعبہ سوشل میڈیا کو ضلع سے لیکر صوبے تک فعال بنانے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ زیراہتمام عظیم الشان تربیتی کنونشن میں بھرپوراندازمیں شرکت یقینی بنائیں گے اور25 اکتوبر کوبلوچستان کے سرزمین پر فقیدالمثال ختم نبوت کانفرنس کے دورس نتائج برآمدہونگے انہوں نے کہا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے سوشل میڈیا کے ایکٹویسٹس اراکین آج (22)ستمبر بروزمنگل لالاخان بادیزئی بنگلوز نزدسدابہار ٹریمنل ڈبل روڈ کوئٹہ میں ضلع بھر سوشل میڈیا کے سرگرم اراکین کااجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اراکین بھرپور شرکت کرکے ذمہ داری کا ثبوت دے انہوں نے کہا کہ ھم سوشل میڈیا ایکٹویسٹس اراکین یکم اکتوبر تربیتی کنونشن کے لئے اور25 اکتوبر تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مثالی کاکرداراداکریں گے انہوں نے کہا سوشل میڈیا کے شعبے کو ہر صورت میں فعال و منظم بنائیں گے سوشل میڈیا کے شعبہ کو مفلوج ہونے نہیں دیں گے سوشل میڈیا کے شعبے کو ہر حوالے مستحکم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ علما دیوبند نے ہر محاذ پر اسلامی سیاست کے فروغ کیلئے جہد و جہد کی ہے اس جدوجہد کے نتیجہ میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو انگریز استعمار سے آزادی حاصل ہوئی اورعلما کرام معاشرے کی اصلاح میں بڑا کردار ہے اس سے انکارممکن نہیں ہے علما کرام منبراورمہراب کے ذریعے اکابرین جمعیت کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام تمام اقوام کے مشترکہ اور خوبصورت گلدستہ ہیں جمعیت علما اسلام کے فعالیت کے لیے سوشل میڈیا کے اراکین نے آگے بڑھ کر کردار ادا کر نا ہوگا اور سوشل میڈیا کے اراکین بھرپور انداز میں سوشل میڈیا کے ذریعے جماعت کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں