حکومت کوئٹہ کے پبلک اسکولز اور اقراء ا سکولوں کے والدین سے مکمل فیس وصول کرنے کا نوٹس لیں،رہنما جمعیت علماء اسلام (س)

پیر 21 ستمبر 2020 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) حکومت کوئٹہ کے پبلک اسکولز اور اقراء ا سکولوں کے والدین سے مکمل فیس حصول کرنے کا نوٹس لیں تھانہ اور پٹواری کلچر کو ختم کرنے کا وعدہ وپرا کر کے تمام اضلاع سے رابطے کا مقصد جماعت کا منظم کرنے کا عندیہ ہے ان خیلات کااظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی،حاجی عبدالقیوم مرزئی،مولانا طاہر شاہ اخوند زادہ،حاجی رحمت اللہ دمڑ،ھاجی اختر شاہ مردانزئی،مولانا ندا محمد حقانی ودیگر نے گزشتہ روا والدین کے شکایت اور بچوں کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا والدین نے کہا کہ کورونا میں ایک طرف بے روزگاری اور دوسری جانب بچوں کے فیسوں کا بوجھ کود کشی پر مجبور کرتے ہیں دریںاثناء جمعیت علماء اسلام(س) کے صوبائی قائم مقام امیرمولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا کہ عدلیہ نے واضح ہدایت دی ہے کہ بچوں کے تین مہینوں کے فیس معاف کردیں لیکن اس وقت صوبائی اوروفاق سے ملحق پبلک اسکولوں اور اقراء اسکول مکمل فیس وصول کررہے ہیں عرض یہ ہے کہ حکومت کا کوئی رٹ نہیں حکومت کو چاہیے کہ جس اسکولوں نے مکمل فیسیں وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے یا مکمل فیس وصول کیا ہوں کو فوری بند کرک ے والدین پر احسان کریں اور اپنے رٹ کو بحال کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں