- وفاق نے بلوچستان سے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے، سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی

پیر 21 ستمبر 2020 23:35

ٓ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی میر مبارک خان محمدحسنی شیر جان صالح ودیگر نے کہاکہ وفاق نے بلوچستان سے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے، بلوچستان کولاوارث سمجھنیسے پسماندگی غربت جہالت خاتمے کی بجائے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی لوٹ مار معاشی اور صنعتی استحصال سیبلوچستان 72سال سے محرومیوں کا شکار ہے وفاقی امتیازانہ پالیسیوں سیمستقبل میں بھی بہتری کی امیدنظر نہیں آرہی ہے یہاں تک کہ بلوچستان کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے صوبیکی انحصار زراعت پر ہے اور زراعت کی تباہی کیرہی کہی کسر واپڈانے لوڈشیڈنگ سے پوری کردی سی پیک پر پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے سی پیک منصوبے کا مرکز بلوچستان ہی ہے مگر اس کے باوجود گودار کے مقامی لوگوں کوپینے کی صاف پانی تک نہیں مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں گیس کے سب سے بڑے ذخائر سوئی کے مقام پر بھی لوگ گیس حاصل کرنے سے محروم تھے انہوں نے کہاکہ وفاق اٹھارویں آئینی ترمیم کو رول بیک کر کے اٹھارہویں آئینی ترمیم سیصوبوں کو دیے گئے حقوق اور رعایات کو واپس لینے کی کوشش ہورہی ہے صوبوں میں پائے جانے والے وسائل پر ملکیت اور اختیارات میں مقتدر قوتوں کی مفادات نہ ہونے کی بنا پرعدالتوں اور دیگر اداروں کو یہ تاثر دیاجارہا ہے کہ اس سے وفاق کمزور ہوا ہے حالانکہ ملک کی آئین سازی کی تاریخ میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کو ایک سنگِ میل کی حیثیت حاصل ہے۔

اس سے قبل کسی آئینی ترمیم میں اتنی وسیع اور بنیادی آئینی اصلاحات اور تبدیلیاں نہیں ہوئی تھی اور اس سے قبل چھوٹے صوبوں کوجائز حقوق اور وسائل پراختیارات سے محروم رکھا گیاتھا۔جب اٹھارہویں ترمیم کے تحت متفقہ طور پر صوبوں کو ان کے اختیارات دی گئی اوروفاق کو اور صوبوں کے درمیان پائے جانے والے شکوک و شبہات اورخلیج ختم ہوئی تو اب مقتدر قوتوں کی اشاروں پر اٹھارویں ترمیم میں نچلی سطح تک اختیارات کی بہانوں سے روڑے اٹکائے جارہے ہیں چھوٹے صوبوں کو مزید احساس محرومی کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں