میڈیا پر مولانا فضل الرحمن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے،مولانا عبدالواسع

اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفوں سمیت ہر آپشن پر متحد ،پی ڈی ایم کی قیادت کوئی بھی کرے مقصد نااہل حکومت سے نجات ہے، صوبائی امیر

بدھ 23 ستمبر 2020 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام ف بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اگر نیب نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کیا تو جمعیت کے کارکن ایسی تحریک چلائیں گے کہ حکومت انہیں خود رہا کرنے پر مجبور ہوجائے گی ، مولانا واسع نے 25اکتوبر کو کوئٹہ میں ختم نبوت کانفرنس اور ملین مارچ کے انعقاد کا اعلان کردیا ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے کوئٹہ میں جے یو آئی ف کے صوبائی دفتر میں نیوز کانفرنس میں کہی ،،مولانا واسع نے کہا کہ اے پی سی نے نتیجے میں پی ڈی ایم تشکیل پائی ہے اے پی سی کی کامیابی کے بعد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں،میڈیا سے پتہ چلا کہ یکم اکتوبر کو مولانا فضل الرحمن کو نیب نے طلب کیا ہے،،ہماری پس پردہ انکوائریاں پہلے ہی ہو چکی ہیں،ہماری جماعت کے کسی رکن کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ،مولانا واسع نے کہا کہ میڈیا پر مولانا فضل الرحمن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے،شیخ رشید جیسے لوگوں کے زریعے ہمارے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ،اپوزیشن جماعتوں سے متعلق شیخ رشید جیسے لوگ غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں،انہوںنے کہا کہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ختم نبوت کانفرنس اور ملین مارچ کیا جائے گا جبکہ پی ڈی ایم کا اجلاس بھی عنقریب کوئٹہ میں ہوگا ،،مولانا واسع نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کوئی بھی جماعت کرے ہمارا مقصد نااہل حکومت سے نجات ہے،،اپوزیشن جماعتیں اسمبلیوں سے استعفوں سمیت ہر آپشن پر متحد ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں