حکومت مکمل فیس وصول کرنے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کرے ،جے یو آئی (س)

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) حکومت کوئٹہ کے پبلک اسکولز اور اقراء اسکولوں کے والدین سے مکمل فیس وصول کرنے کا نوٹس لے تھانہ اور پٹواری کلچر کو ختم کرنے کا وعدہ پورا کرکے تمام اضلاع سے رابطے کا مقصد جماعت کا منظم کرنے کا عندیہ ہے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی،حاجی عبدالقیوم مرزئی،مولانا طاہر شاہ اخوند زادہ،حافظ رحمت اللہ دمڑ،حاجی اختر شاہ مردانزئی،مولانا ندا محمد حقانی،ملا شربت خان ودیگر نے گزشتہ روز بچوں کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا والدین نے کہا کہ کورونا وائرس میں ایک طرف بے روزگاری کی وجہ سے بچوں کے فیسوں کے بوجھ خود کشی پر مجبور ہیں جمعیت علماء اسلام(س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا کہ عدلیہ نے واضح کردی ہے کہ تین مہینے فیس معاف کردی ہے لیکن پبلک اسکولز اور اقراء اسکولز مکمل فیس وصول کررہے ہیں حکومت کو چاہیے جس اسکولوں نے مکمل فیسیں وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے یا مکمل فیس وصول کررہے ہیں کو فوری طور پر سیل کر کے والدین کے ساتھ انصاف کریں اور اپنے رٹ کو بحال کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں