ھ*گیس کمپنی نے پھر غریب عوام کے گیس میٹر اتارنے شروع کردیئے ہیں ،جے یو آئی نظریاتی

جمعہ 25 ستمبر 2020 00:05

ؔکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی نائب امیر مفتی رحمت اللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نیکہا کہ وفاقی محتسب گیس میٹر اتارنے مافیازکے خلاف عملی کارروائی کیا جائیسوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر غریب اور لاچار عوام کے گھروں کے گیس میٹرز اتار کر لے جانے اور ملک کے دیگر صوبوں سے مسترد شدہ تیز رفتار گیس میٹرز کی تنصیب جاری ہے۔

اب ایک بار پھر میٹرز کو لیبارٹری بھیج کر نقص نکالنے کے حیلے بہانے اور بغیر کسی رپورٹ کیجرمانے کی صورت میں صارفین کو بھاری برقم بلوں کو بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس محکمہ نے گیس میٹر اتارنے کو ایک منافع بخش کاروبار بنایا ہیمحکمہ سوئی گیس میٹر اتارنے کے متحرک مافیا مختلف حیلوں بہانوں سے صارفین کے میٹر اتار کر بھاری نذرانے وصول کررہے ہیں۔

محکمہ سوئی گیس سادہ لوح عوام کو بلیک میل کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹ کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں عوام بل باقاعدگی سے ادا کرتا ہے لیکن بل ادائیگی کے باوجود گیس حکام بغیر کسی نوٹس اور پیشگی اطلاع کے میٹر اتار لیتے ہیں اور پھر جرمانہ کیساتھ اسکو گیس کا بل بھیج دیا۔ گیس حکام نہ تو میٹر اتارنے کی اطلاع دی اور نہ نوٹس ملا اور نہ ہی میٹر کو ان کے سامنے چیک کرایا گیا۔

یہ تمام من مانی کارروائی گیس حکام بغیر کسی انجینئر اور ایکسپرٹ کرتے ہیں ۔ ڈیلی ویجز پر مامور لوگ انتہائی بے دردی سے میٹر اتار کر پھینکتے ہیں نہ ہی میٹر سیل کیا جاتا ہے اور نہ ہی قاعدے کے مطابق میٹر کو لیبارٹری بھجوایا جاتا ہے اس پر مزید ظلم یہ کہ وہ اپنی مرضی سے میٹر ٹیمپرڈ لکھ کر بھاری جرمانہ لگا دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا وفاقی محتسب گیس میٹر اتارنے مافیازکے خلاف عملی کارروائی کیا جائے۔ اورحکام بالا سے نوٹس لینے کے اپیل کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں